ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / راہل گاندھی نے جی ایس ٹی پرمودی کوپھرگھیرا ،کہا،بھارت کوپانچ الگ الگ نوع کے ٹیکس کی ضرورت نہیں

راہل گاندھی نے جی ایس ٹی پرمودی کوپھرگھیرا ،کہا،بھارت کوپانچ الگ الگ نوع کے ٹیکس کی ضرورت نہیں

Sun, 12 Nov 2017 11:46:55    S.O. News Service

احمد آباد،11؍نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)گجرات مشن پر پہنچنے ہی راہل گاندھی نے پھر حکومت کو جی ایس ٹی مدعا پر گھیرنے کی کوشش کی انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو پانچ الگ الگ قسم کے ٹیکس کی ضرورت نہیں ہے ۔ کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی، جو گجراتی اسمبلی کے انتخابات کے دوران تین روزہ دورے پر ہیں، انہوں نے کل حکومت جی ٹی ایس شرح میں تبدیلوں کی تعریف بھی کی۔انہوں نے اپنے سفرکاآغازانہوں نے اکشر دھام مندر سے کیا جہاں وہ ہوائی اڈے سے براہ راست پہنچے ، اس کے بعد انہوں نے گاندھی نگر میں چلوبا کے عوام سے عمومی خطاب میں کہا کہ یہ اچھا ہے کہ کانگریس پارٹی اور بھارتی عوام کے دباؤ کی وجہ سے بی جے پی نے 20 فیصدجی ایس ٹی ٹیکس شرح کو 18فیصدی کے زمرے میں لایا ۔انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود بھی اس میں خامیاں ہیں اس میں اصلاح کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ پھر بھی ہم خوش نہیں ہیں، ہم اب روکیں گے نہیں ؛ کیونکہ بھارتی عوام کو5 مختلف نوعیت کے ٹیکس کی ضرورت نہیں ہے ۔انہوں نے زور دیا کہ بنیادی تبدیلیاں ہونی لازمی ہیں۔ تین روزہ سڑک کے سفرکے دوران راہل گاندھی شمالی گجرات کے چھ اضلاع کا دورہ کریں گے ۔ دورے میں وہ مختلف طبقات کی خواتین ، دیہی باشندوں اور کسان سے ملاقات کریں گے ۔بناس کانٹھا ضلع میں امبا جی مندر کا دورہ بھی ان کے پروگرام میں شامل ہے ۔ حالیہ دنوں میں راہل گاندھی نے سوراشٹر، وسطی اور جنوبی گجرات میں انتخابی مہم کے تحت دورہ کیاہے۔ 


Share: